ایران نے روس سے 60 کروڑ ڈالر کا جدید ‘وربا’ میزائل سسٹم خریدا، 2027 سے 2029 تک ترسیل مکمل ہوگی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے روس کے ساتھ 60 کروڑ ڈالر کے ‘وربا’ ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت روس ایران کو آئندہ تین برسوں میں 500 ‘وربا’ لانچ یونٹس اور 2500 ‘9M336’ میزائل فراہم کرے گا۔
یہ معاہدہ دسمبر میں ماسکو میں طے پایا اور میزائلوں کی ترسیل 2027 سے 2029 کے درمیان تین مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔ ‘وربا’ روس کا جدید پورٹیبل فضائی دفاعی نظام ہے جو کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں، کروز میزائلوں اور ڈرونز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران متاثرہ فضائی دفاعی ڈھانچے کی بحالی کے لیے کر رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سسٹم کی محدود تعداد پہلے ہی ایران کو فراہم کی جا چکی ہو۔












