بنگلہ دیش میں لیفٹیننٹ جنرل ایم میئن الرحمان چیف آف جنرل اسٹاف مقرر

بنگلہ دیش میں لیفٹیننٹ جنرل ایم میئن الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا، جس سے فوجی نظم و نسق میں بہتری کی توقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش میں لیفٹیننٹ جنرل ایم میئن الرحمان چیف آف جنرل اسٹاف مقرر

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کی عسکری قیادت میں اہم تبدیلی کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ایم میئن الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری وزیراعظم طارق رحمان کی جانب سے کی گئی ہے۔ چیف آف جنرل اسٹاف کا عہدہ بنگلہ دیشی فوج میں آپریشنل منصوبہ بندی اور اسٹریٹجک امور کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ایم میئن الرحمان اس سے قبل آرمی ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے پیشہ ورانہ تربیت اور عسکری حکمت عملی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری سے فوجی نظم و نسق اور آپریشنل تیاریوں میں مزید بہتری کی امید ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق نئی عسکری قیادت ملکی سلامتی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں