اسلام آباد کی عدالت نے سردار تنویر الیاس کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ سماعت سات اپریل تک ملتوی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈسٹرکٹ کورٹ میں سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری سرنڈر کرنے پر منسوخ کر دیے۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس اپنے وکیل الیاس صدیقی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سردار تنویر الیاس کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت سات اپریل تک ملتوی کر دی۔ ایف آئی اے نے ان کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔














