امریکی سفیر کے بیان پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 26 فروری کو طلب

امریکی سفیر کے بیان پر او آئی سی نے 26 فروری کو ہنگامی اجلاس بلایا ہے، جس میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر غور ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی سفیر کے بیان پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 26 فروری کو طلب

جدہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سفیر کے اشتعال انگیز بیان پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے 26 فروری کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

او آئی سی نے کہا ہے کہ اجلاس بلانے کا مقصد رکن ممالک کا مشترکہ مؤقف پیش کرنا ہے اور اسرائیلی اقدامات کے خلاف حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

او آئی سی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے اور ایسے بیانات سے اسرائیل کو خطے پر قبضہ کرنے کی حوصلہ افزائی ملے گی۔

واضح رہے کہ امریکی سفیر مائیک ہکابی نے بیان دیا تھا کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں