پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جس میں رمضان کا چاند دیکھنے کے انتظامات شامل تھے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا کے مطابق، یہ رقم اجلاس کے انعقاد پر خرچ ہوئی جس میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت 2 درجن ارکان شامل تھے۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور کل پہلا روزہ ہوگا۔
یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا تھا، جس کی منظوری کابینہ سے لی جانی تھی۔














