امریکا میں برفانی طوفان کی وارننگ کے باعث مختلف ریاستوں میں الرٹ جاری کیا گیا، نیویارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا سمیت دیگر شہروں کو متاثر کرنے کا خدشہ۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں برفانی طوفان کی وارننگ کے باعث مختلف ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مشرقی ساحل کے قریب بم سائیکلون میں تبدیل ہونے والا یہ طوفان نیویارک سٹی، بوسٹن، فلاڈیلفیا اور دیگر بڑے شہروں کو متاثر کر سکتا ہے۔
ماہرین نے ڈیلاویئر، مشرقی میری لینڈ، نیوجرسی، نیویارک سٹی اور جنوبی نیو انگلینڈ کے علاقوں میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔ فلاڈیلفیا سے نیویارک اور بوسٹن تک کے علاقوں میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خطرہ ہے۔
نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن کے ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔












