امریکی فوجی سرگرمیوں سے ایران نہیں ڈرتا، وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی فوجی سرگرمیاں ایران کو ڈرا نہیں سکتیں اور مسائل کا سفارتی حل ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی فوجی سرگرمیوں سے ایران نہیں ڈرتا، وزیر خارجہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی فوجی سرگرمیاں ایران کو خوفزدہ نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ واشنگٹن کے ساتھ سفارتی حل اب بھی ممکن ہے اور جوہری معاہدے کے مسودے پر کام جاری ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو جنیوا میں منعقد ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں