ایران اور امریکا کے درمیان ٹوکن معاہدے کا امکان

ایران یورینیم افزودگی صفر کرنے سے قبل امریکا سے ٹوکن معاہدہ کر سکتا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران اور امریکا کے درمیان ٹوکن معاہدے کا امکان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی یورینیم افزودگی کو صفر کرنے سے قبل امریکا کے ساتھ ٹوکن معاہدے کا امکان ہے۔ امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ایران سے جوہری معاہدے پر تجاویز موصول ہو سکتی ہیں جس کے بعد مذاکرات ممکن ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ اور ایران عبوری معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ جریدے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ منگل کو ٹوکن معاہدے کی تجویز دی تھی، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کی تجاویز کا انتظار کر رہی ہے۔

امریکا کی جانب سے ایران پر یورینیم افزودگی صفر کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور علامتی افزودگی کی محدود تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایران اور امریکا کے مابین بالواسطہ جوہری مذاکرات کا تیسرا دور مارچ میں متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں