راولپنڈی فرنچائز نے پی ایس ایل 11 کے لیے ‘پنڈیز’ کا اعلان کر دیا

پاکستان سپر لیگ میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کا نام ‘پنڈیز’ رکھنے کا اعلان کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی فرنچائز نے پی ایس ایل 11 کے لیے 'پنڈیز' کا اعلان کر دیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کا نام ‘پنڈیز’ رکھنے کا اعلان کر دیا۔

نئی ٹیم کے مالکان ولی ٹیک نے ملتان سلطانز کی نیلامی میں 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی، اور ملتان کی جگہ راولپنڈی کا انتخاب کیا۔

اتوار کو سوشل میڈیا پر 25 سیکنڈ کی ویڈیو کے ذریعے ٹیم کے نام کا اعلان کیا گیا، جس میں راولپنڈی کے مشہور مقامات اور جوشیلی موسیقی شامل تھی۔

فرنچائز نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا کہ ‘ہم نڈر ہیں، نیا جوش لے کر آ رہے ہیں اور کھیل کو بدلنے آ رہے ہیں’۔

ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے نیلامی کا اعلان کیا۔ پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں