پنجاب میں اقلیتی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی

وزیراعلیٰ پنجاب نے اقلیتی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت اقلیتی ادارے اور ان کی فلاح و بہبود کے منصوبے مشترکہ جائیدادوں میں شمار ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں اقلیتی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں اقلیتی عبادت گاہوں اور اداروں کی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت اقلیتی اداروں کے ساتھ ساتھ حکومتی گرانٹ، خیرات، اور غیر ملکی فنڈنگ سے اقلیتیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے بھی مشترکہ جائیدادوں میں شمار کیے جائیں گے۔

صوبے میں اقلیتیوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا ہے، جسے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور کے چیئرمین فیلبوس کرسٹوفر نے پیش کیا۔ بل کے تحت ایک بااختیار صوبائی ایکشن کمیٹی قائم کی جائے گی جو اقلیتی جائیدادوں کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔

کمیٹی کے چیئرپرسن وزیراعلیٰ کا نامزد کردہ اقلیتی رکن ہوگا، جبکہ سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر، اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

کمیٹی اقلیتی جائیدادوں کا ریکارڈ بنائے گی اور ان پر تجاوزات، غیر قانونی قبضے، اور غلط استعمال کو مانیٹر کرے گی۔ قانون سازی کے تحت جائیدادوں کی فروخت، منتقلی، اور لیز کے معاملات حکومتی اجازت کے بغیر نہیں کیے جا سکیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں