قطر میں ائیر کنڈیشنر جنگل سے لیس انوکھا جزیرہ

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گیون آئی لینڈ ایک ائیر کنڈیشنر جنگل کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو لوگوں کو گرمیوں میں باہر گھومنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قطر میں ائیر کنڈیشنر جنگل سے لیس انوکھا جزیرہ

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ساحلی علاقے میں ایک نیا جزیرہ، گیون آئی لینڈ، ائیر کنڈیشنر جنگل کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو لوگوں کو گرمیوں میں باہر گھومنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ جزیرہ مصنوعی درختوں کے ساتھ 450 میٹر پر پھیلا ہوا ہے، جسے کرسٹل واک کہا جاتا ہے۔ یہاں 10 ٹن کرسٹلز سے تیار کردہ درخت ہیں جو سورج کی روشنی سے حفاظت اور سرد ہوا کو برقرار رکھتے ہیں، جس سے درجہ حرارت 20 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔

اس منصوبے میں سولر پینلز استعمال کیے گئے ہیں جو اسے ماحول دوست بناتے ہیں۔ سیاح اس انوکھے جزیرے کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں اور یہ ان کے لئے ایک دلچسپ تجربہ ثابت ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں