ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ریاض سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کو ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
پی اے اے حکام کے مطابق، مسافر کی طبیعت ایران کی فضائی حدود میں بگڑ گئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
اجازت ملنے کے بعد، طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی، اور مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔












