چین نئے ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔امریکا کا دعویٰ

امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا کہ چین جدید ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے اور خفیہ دھماکہ خیز تجربہ کیا۔ چین نے الزامات کو سیاسی پروپیگنڈا قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا دعویٰ: چین نئے ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی انٹیلی جنس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چین جدید ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے اور اس نے گزشتہ برسوں میں کم از کم ایک خفیہ دھماکہ خیز تجربہ بھی کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام چین کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو جدید بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق جون 2020 میں چین کے شمال مغربی علاقے لوپ نور میں دھماکہ کیا گیا تھا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ 1996 سے جاری جوہری تجربات پر پابندی کے باوجود کیا گیا، تاہم اس کا مقصد عوامی سطح پر واضح نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ تجربہ نئی قسم کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق تھا، جن میں میزائل نظام شامل ہو سکتے ہیں جو کئی چھوٹے جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

چین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ وہ جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔

امریکی حکام کے مطابق چین کی جوہری جدیدکاری خطے میں طاقت کے توازن پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ سابق حکام کے مطابق جون 2020 کے واقعے کی شدت 2.75 میگنی ٹیوڈ ریکارڈ کی گئی، جسے بعض ماہرین زیر زمین دھماکہ قرار دیتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں