بھارت کا ایک اور تیجس طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا۔ بھارتی ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ بروقت اجیکٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔ حادثے کے بعد بھارتی ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈین ایئرفورس کے پاس 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں۔
یہ دو سال کے دوران تیسرا حادثہ ہے، پہلا تیجس طیارہ 2024 میں راجستھان اور دوسرا گزشتہ سال دبئی ایئرشو میں گر کر تباہ ہوا تھا۔












