پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا 15 ہیلپ لائن شکایات کے لیے آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف

پنجاب سیف سٹی نے 15 ہیلپ لائن کے لیے جدید آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے جس سے شہری اپنی شکایات کی پیشرفت 24 گھنٹے مانیٹر کر سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب سیف سٹی نے 15 ہیلپ لائن کے لیے آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے 15 ہیلپ لائن پر درج شکایات کے لیے جدید آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ شہری اب اپنی شکایات کی پیشرفت کو 24 گھنٹے آن لائن مانیٹر کر سکتے ہیں۔ ایف آئی آر درج ہوتے ہی شہریوں کو ڈاؤن لوڈ لنک، کمپلین کا ای ٹیگ نمبر اور تفصیلات واٹس ایپ پر بھیجی جائیں گی۔

شہری گھر بیٹھے اپنی ایف آئی آر ڈاؤن لوڈ کر کے تفصیلات کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ درخواست گزار کو یوزر نیم اور پاس ورڈ میسج کے ذریعے فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کر سکیں اور فیڈ بیک بھی دے سکیں۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے ذریعے خواتین گھر بیٹھے قانونی رہنمائی اور فالواپ کی سہولت سے مستفید ہو سکتی ہیں۔ سیف سٹی کی پوسٹ ایف آئی آر فالواپ سروس کے تحت متاثرہ خواتین سے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جاتا ہے۔ شہری اپنی شکایت کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے feedback.psca.gop.pk وزٹ کریں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطے کے لیے 15 پر کال کریں اور 2 کا انتخاب کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں