ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ریاض سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جب ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔
پی اے اے حکام کے مطابق مسافر کی طبیعت ایران کی فضائی حدود میں خراب ہوئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
حکام نے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق لینڈنگ کے فوراً بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔












