ٹیم سیالکوٹ نے 90 فیصد شیئرز نئی پارٹی کو فروخت کرنے کی تیاری کر لی ہے، او زی گروپ مالی مشکلات کے باعث شیئرز منتقل کرنے پر مجبور ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
ٹیم سیالکوٹ کے 90 فیصد شیئرز نئی پارٹی کو فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، او زی گروپ کو سابقہ پارٹنرز کی دستبرداری کے بعد مالی مشکلات کا سامنا رہا۔
وسیم اکرم نے تصدیق کی کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر نہیں رہے، ان کے مطابق کوئی معاہدہ نہیں ہوا، صرف زبانی بات چیت ہوئی تھی۔
پی سی بی نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کنگز مین کو ایک ارب 75 کروڑ اور آٹھویں ٹیم او زی گروپ کو ایک ارب 85 کروڑ روپے میں فروخت کیا تھا، تاہم او زی گروپ مالی مشکلات کے باعث بینک گارنٹی جمع کرنے میں تاخیر کا شکار رہا۔
اوزی کے پارٹنرز نے نیلامی کے وقت بڈز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا اور دستبرداری اختیار کر لی۔ او زی گروپ نے نئی پارٹی کو 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا، لیکن یہ بھی ناکام رہا۔
اب پی سی بی نے بڈنگ میں ناکام رہنے والی ایک پارٹی کو 90 فیصد شیئرز دینے کی تیاری کر لی، اس سے او زی گروپ کا کنٹرول ختم ہو جائے گا۔ قوانین کے تحت 100 فیصد شیئرز کی منتقلی تین سال سے قبل ممکن نہیں۔















