ڈاکٹر نبیہا کے الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا جواب

ڈاکٹر نبیہا علی خان کے الزامات پر شوہر حارث کھوکھر نے انہیں بدگمانی کا شکار قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ کوئی سنجیدہ اختلاف نہیں تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈاکٹر نبیہا کے الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا جواب

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان کے الزامات پر ان کے شوہر حارث کھوکھر نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حارث کھوکھر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈاکٹر نبیہا شک اور وہم کا شکار ہیں، ان کے بقول ان دونوں کے درمیان کوئی سنجیدہ اختلاف نہیں تھا اور ڈاکٹر نبیہا ان کے ساتھ زیادہ خوش تھیں۔

حارث نے بتایا کہ جب انہوں نے نیا کاروبار شروع کیا تو ڈاکٹر نبیہا کا مطالبہ تھا کہ وہ جہاں بھی جائیں انہیں ساتھ لے کر جائیں، لیکن ان کے مطابق پیشہ ورانہ ملاقاتوں اور سماجی سرگرمیوں میں بیوی کو ساتھ رکھنا مناسب نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ کام کے لیے گھر سے نکلتے تو ڈاکٹر نبیہا کو شبہ ہوتا کہ وہ کسی اور جگہ جا رہے ہیں۔ حارث نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کوئی غلط یا غیر قانونی کام نہیں کیا، لیکن ان کی اہلیہ بدگمانی کا شکار رہتی ہیں۔

حارث کھوکھر نے کہا کہ وہ گھر اور خاندان کی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں، لیکن ہر جگہ اہلیہ کو ساتھ لے جانا ممکن نہیں۔ انہوں نے مسئلہ بداعتمادی اور منفی سوچ کا قرار دیا جبکہ ان کے درمیان نہ کوئی جھگڑا ہوا، نہ مارپیٹ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا نے حال ہی میں ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ ان کی شادی مشکلات کا شکار ہے، اور اگر گھر ٹوٹا تو اس کے ذمہ دار شوہر کے گھر والے ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں