غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 27.92 فیصد اضافہ

مالی سال 2025-26 کے پہلے سات ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، برطانیہ اور چین میں سب سے زیادہ منافع کی واپسی ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات کا اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مالی سال 2025-26 کے پہلے سات ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی ترسیلات 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، رواں مالی سال کے 7 ماہ میں غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 27.92 فیصد اضافہ ہوا۔ توانائی اور مالیاتی شعبہ میں منافع کی واپسی بالترتیب 400.19 اور 371.33 ملین ڈالر رہی۔

سب سے زیادہ منافع کی واپسی برطانیہ میں 442.76 ملین اور چین میں 413.11 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ یہ اضافہ پاکستان کی مستحکم معاشی رفتار اور سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، جو معاشی استحکام کی علامت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں