ولی عہد محمد بن سلمان نے مدینہ کی مسجد قباء میں نوافل ادا کیے اور امت مسلمہ کی ترقی کیلئے دعا کی۔
مدینہ منورہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلام کی پہلی مسجد، مسجد قباء میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ انہوں نے امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
ولی عہد کے ہمراہ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز سمیت شاہی خاندان اور حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد میں عبادت کے دوران حضرت محمد ﷺ پر درود و سلام پیش کیا اور عالم اسلام کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔












