اقوام متحدہ کی امریکا ایران کشیدگی پر سفارتکاری کی اپیل

اقوام متحدہ نے امریکا ایران کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتکاری سے حل کی اپیل کی ہے، مشرق وسطیٰ میں فوجی نقل و حرکت تشویشناک ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اقوام متحدہ کی امریکا ایران کشیدگی پر سفارتکاری کی اپیل

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی نقل و حرکت اور جنگی مشقوں پر تشویش ہے۔

ایران نے اقوام متحدہ کو خط کے ذریعے خبردار کیا کہ کسی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق استعمال کرے گا اور نتائج کی ذمہ داری امریکا پر ہوگی۔

حال ہی میں امریکا کا دوسرا بحرہ بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا جبکہ پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر لڑاکا طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران پر حملے میں براہ راست ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں