ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بی اے پی کی دہشتگردی کے خلاف فورسز کی حمایت

ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بی اے پی نے سکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا اور قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بی اے پی کی دہشتگردی کے خلاف فورسز کی حمایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں (ق) لیگ کے رہنما چوہدری سالک، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بی اے پی کے خالد مگسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیاسی رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال و قیام امن کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں