امریکا میں ٹرک ڈرائیورز کے لیے انگریزی ٹیسٹ لازمی قرار

امریکی حکومت نے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے انگریزی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں ٹرک ڈرائیورز کے لیے انگریزی ٹیسٹ لازمی قرار

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی حکومت نے ٹرک اور بس ڈرائیورز کے لیے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ انگریزی زبان میں لازمی قرار دے دیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعلان کیا کہ ڈرائیورز کو سڑکوں پر اشارے پڑھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بات چیت کے لیے انگریزی زبان سمجھنا ضروری ہوگا۔

یہ فیصلہ ان ریاستوں کے خلاف کارروائی کے بعد آیا ہے جہاں غیر اہل تارکین وطن کو کمرشل لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ اس مہم کے دوران 8,215 انسپیکشنز کے نتیجے میں 500 ڈرائیورز کو انگریزی مہارت کی کمی پر نااہل قرار دیا گیا۔

حالیہ حادثات کے بعد ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے 557 ڈرائیونگ اسکولز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ مرحلے میں فراڈ ٹرکنگ کمپنیوں کو روکنے اور مشکوک ڈرائیونگ اسکولز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں