نیمار کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ

نیمار نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بعد ممکنہ ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا ہے، اور وہ اپنی فٹنس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دسمبر تک فیصلہ کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیمار کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ

ریو ڈی جنیرو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برازیل کے معروف فٹبالر نیمار نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بعد ممکنہ ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا ہے۔ نیمار، جو حالیہ سیزنز میں انجری مسائل کا شکار رہے ہیں، نے برازیل کے ایک آن لائن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ دسمبر میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیں۔

نیمار نے مزید کہا کہ یہ سال برازیل کی قومی ٹیم اور سانتوس کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ ورلڈ کپ کا سال ہے۔ نیمار نے اپنی قومی ٹیم کے لیے 79 گول کر چکے ہیں، جو کہ کسی بھی برازیلین کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ ہیں، لیکن اکتوبر 2023 کے بعد سے وہ ٹیم میں شامل نہیں ہوئے۔

برازیل کے کوچ کارلو اینسیلوتی نے واضح کیا کہ وہ صرف مکمل طور پر فٹ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں شامل کریں گے۔ دنیا بھر کے شائقین 11 جون سے 19 جولائی تک کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا انتظار کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں