برازیلی فٹبالر کیتھیلین سوزا نے اسلام قبول کیا اور عمرے کی سعادت حاصل کی۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برازیل کی معروف فٹبال کھلاڑی کیتھیلین سوزا نے اسلام قبول کیا اور عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ سوزا النصر خواتین ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
کیتھیلین نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صحیح راستہ تلاش کرنے اور زندگی کے انعامات کے لیے شکرگزار ہیں۔ سعودی النصر کلب نے ان کی اس خاص لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور ان کے لیے دعا کی کہ اللہ ان کو استحکام اور سکون عطا کرے۔
کیتھیلین نے برازیل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور امریکہ کی یونیورسٹیوں میں بھی فٹبال کھیلا۔ دو سال سے وہ سعودی عرب میں مقیم ہیں جہاں کے اسلامی اقدار نے ان کو متاثر کیا۔















