پاکستان میں اوکاڑہ میں پہلی جینڈر سورٹڈ اسٹرا لیب قائم کی گئی ہے، جس سے لائیواسٹاک شعبے میں سائنسی ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔
اوکاڑہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گرین کارپوریٹ لائیواسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی) نے پاکستان کی پہلی جینڈر سورٹڈ اسٹرا لیب اوکاڑہ میں قائم کی ہے۔ اس اقدام سے لائیواسٹاک شعبے میں جدید سائنسی ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔
جی سی ایل آئی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ جینیاتی بہتری، جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، کارپوریٹ فارمنگ اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے لائیواسٹاک کو ایک پائیدار اور منافع بخش صنعت میں تبدیل کرنے کے لیے اہم ہے۔ کسانوں کو مناسب قیمت پر معیاری جینڈر سورٹڈ اسٹرا فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے پیداواری اہداف زیادہ مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، ڈیری فارمنگ کے لیے مادہ جانوروں کی اہمیت کے پیش نظر یہ ٹیکنالوجی دودھ کی پیداوار میں اضافہ ممکن بناتی ہے جبکہ بیف سیکٹر میں نر جانوروں کے انتخاب سے گوشت کی پیداوار اور معیار میں بہتری آتی ہے۔
جی سی ایل آئی نے امریکہ، برازیل، آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے اعلیٰ خصوصیات کے حامل نامور بریڈنگ بیلز درآمد کیے ہیں تاکہ دودھ اور گوشت کے لیے الگ الگ نسلوں کے جینڈر سورٹڈ اسٹرا فراہم کیے جا سکیں۔ کسانوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جینیاتی بہتری، پیداوار میں اضافہ اور معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔















