پنجاب میں ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم، سی سی ڈی کا دعویٰ

سی سی ڈی پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جرائم کی شرح میں واضح کمی کے ساتھ ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم، سی سی ڈی کا دعویٰ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سی سی ڈی پنجاب نے انسانی حقوق کے کمیشن کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے ہیں۔

سی سی ڈی پنجاب کے اعلامیے کے مطابق جرائم کی شرح میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جب کہ 78 فیصد ڈکیتی اور 39 فیصد قتل کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران 19 پولیس اہلکار شہید اور 167 زخمی ہوئے، جبکہ موٹر سائیکل چوری اور گاڑی چھننے کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ مؤثر حکمت عملی کے ذریعے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی کمر توڑ کر عوام کا اعتماد بحال کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں