پنجاب میں ‘مریم کے مہمان’ دسترخوان پر روزہ داروں کی بھرمار

پنجاب بھر میں ‘مریم کے مہمان’ دسترخوان سجے، لاکھوں روزہ داروں نے افطار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں 'مریم کے مہمان' دسترخوان پر روزہ داروں کی بھرمار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مخیر حضرات کے تعاون سے ‘مریم کے مہمان’ دسترخوان سجے۔ لاکھوں روزہ داروں نے پہلا روزہ ان دسترخوانوں پر افطار کیا، جبکہ مریم نواز نے مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کیا۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں روزہ داروں نے قورمہ، بریانی، روح افزاء، پکوڑوں، سموسوں اور دیگر لوازمات سے تواضع کی۔ پنجاب بھر میں 300 سے زائد نگہبان دسترخوان قائم کیے گئے ہیں۔

چنیوٹ، ڈی جی خان، گجرات اور جھنگ میں بھی ہزاروں افراد نے دسترخوان پر افطار کیا، جبکہ اٹک، جہلم، قصور اور خانیوال میں بھی ہزاروں روزہ دار شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک احساس کا دوسرا نام ہے اور ہر فرد کی ضرورت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں