نادرا نے فیملی ٹری میں جعل سازی سے شامل 833 افراد کو طلب کر لیا، پیش نہ ہونے پر شہریت ختم کی جا سکتی ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نادرا نے پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ جعل سازی کے ذریعے شریک ہونے والے ان افراد کے خلاف نادرا نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
نادرا نے ضلع راولپنڈی کے 833 افراد کو 7 دنوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ان افراد کو پاکستانی شناختی کارڈ جعل سازی سے حاصل کرنے کا الزام ہے۔
مشتبہ افراد کو فون کالز اور نوٹسز کے ذریعے طلب کیا جا رہا ہے تاکہ ان کا موقف سنا جائے۔ ان افراد کی پاکستانی شہریت ختم کی جا سکتی ہے اگر وہ پیش نہ ہوں۔















