پی ٹی آئی رہنماؤں کا رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنماؤں نے رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے، اور عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی رہنماؤں کا رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کا مطالبہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے رمضان المبارک کے دوران کسی بھی احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جانب سے میڈیا کو ایک مشترکہ خط بھیجا گیا ہے جس میں رمضان کے تقدس کا حوالہ دیتے ہوئے احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

رہنماؤں نے صدر مملکت کے عمران خان پر بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باوقار طور پر جیل میں وقت گزار رہے ہیں۔ خط میں حکومت سے عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرنے اور ان کی بہنوں اور معالجین کو شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

رہنماؤں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پارلیمانی کردار کو مضبوط بنانے اور تنظیمی ڈھانچے کی ازسرِنو تنظیم کی ہدایت کی ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی جا سکے۔

خط میں ملک میں دہشت گردی، مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں