پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا گیا ہے، 23 فروری 2026 سے عملدرآمد لازمی ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، تدریسی اوقات کے دوران اساتذہ کو بلیک گاؤن پہننا لازمی ہوگا۔ مرد اساتذہ کیلئے سادہ شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ جبکہ خواتین اساتذہ کو باوقار اور مناسب لباس پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس ڈریس کوڈ پر 23 فروری 2026 سے عملدرآمد شروع ہوگا۔
اساتذہ کیلئے پیشہ ورانہ ماحول کو فروغ دینے کی غرض سے بند جوتے یا مناسب سینڈل پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو روزانہ کی بنیاد پر ڈریس کوڈ کی تعمیل کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ سی ای اوز کو سخت نگرانی کرنے اور ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔















