اسلام آباد کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی، جبکہ ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں نوٹس جاری کر دیئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس سے جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 10،10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل ریاست علی آزاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ بے بنیاد ہے اور اچانک سامنے لایا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے جواب طلب کر لیا۔













