اسلام آباد میں 6 فروری کو امام بارگاہ حملے کے متاثرین کے اہلخانہ میں وزیراعظم کی امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کیے گئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے امدادی رقوم کے چیکس پیش کیے گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے، جبکہ تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو بھی چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر جاں بحق افراد کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔














