ایران کا آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کے بعد راکٹ لانچ کا منصوبہ تیار

ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کے بعد راکٹ لانچ کرنے کا نوٹم جاری کیا ہے، جبکہ روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کے بعد راکٹ لانچ کا منصوبہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اپنے جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچنگ کے منصوبے کے تحت نوٹم جاری کیا ہے۔ نوٹم میں فضائی حدود استعمال کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آبنائے ہرمز میں ایران نے رواں ہفتے بحری مشقیں بھی کی ہیں اور روس کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔ یہ مشقیں خطے کی کشیدگی کے پس منظر میں اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

ایران نے نوٹم ایسے وقت میں جاری کیا جب امریکہ نے پہلے ہی ایران کے قریب اپنے جنگی جہاز تعینات کر رکھے ہیں۔

اس دوران اسرائیل میں شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں