روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات 11.923 ارب ڈالر اور سرمایہ کاری 1.695 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 11.923 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق، ستمبر 2020 سے اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے کل 11.923 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک بھیجا ہے۔ جنوری میں یہ ترسیلات 216 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
اعدادوشمار کے مطابق، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اب تک ملک میں 1.695 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جنوری میں اس کا حجم 72 ملین ڈالر تھا۔
سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 518 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 1.063 ارب ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج میں 114 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔















