کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اور قیمتی آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام

کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اور قیمتی آئی فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک کلو چاندی اور دو آئی فونز برآمد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی ایئرپورٹ پر چاندی اور قیمتی آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر چاندی اور قیمتی آئی فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ دبئی سے آنے والے مسافر کی مشکوک چال اور بڑے سائز کے جوتوں کی تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران جوتوں میں چھپی ایک کلو چاندی اور دو آئی فونز برآمد ہوئے، جن کی مالیت 35 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

حکام نے مقدمہ درج کر کے برآمد شدہ اشیا کو ضبط کر لیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں