فرح گوگی اور شوہر پر گوجرانوالہ میں فراڈ کا مقدمہ درج

فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر پر گوجرانوالہ میں فراڈ اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فرح گوگی اور شوہر پر گوجرانوالہ میں فراڈ کا مقدمہ

گوجرانوالہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف تھانہ صدر گوجرانوالہ میں فراڈ اور دھوکا دہی کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ایف آئی آر میں مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جو فرح گوگی کے سسر اور احسن جمیل کے والد ہیں۔

اس کے علاوہ، ایف آئی آر میں چوہدری اقبال گجر کے بیٹے، بھائی اور بھتیجے سمیت سوسائٹی کے منیجر اور ملازمین کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، سوسائٹی 2005 میں قائم کی گئی تھی اور پی ٹی آئی دور حکومت میں جی ڈی اے سے منظوری حاصل کی گئی، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوسائٹی میں پارک، اسکول اور قبرستان کے لیے مختص اراضی کو فروخت کیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کر کے سرکاری اراضی فروخت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں