مدینہ منورہ میں رمضان کی آمد پر بازار اور شاہراہیں سج گئیں

مدینہ منورہ کے بازار اور شاہراہیں رمضان کی مناسبت سے سجائی گئیں ہیں، مارکیٹوں میں سرگرمیوں اور طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مدینہ منورہ کی شاہراہیں اور بازار رمضان کی مناسبت سے سجے

مدینہ منورہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مدینہ منورہ کے بازار اور شاہراہیں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر خوبصورتی سے سجائی گئیں ہیں۔ بازاروں اور سڑکوں پر صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ روشنی کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ مختلف مقامات پر برقی قمقمے اور خیرمقدمی پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔

رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مارکیٹوں میں سرگرمیوں اور اشیائے ضروریہ کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں