پاکستان افغانستان میں ضرورت پڑنے پر فضائی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ضرورت پڑنے پر فضائی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان افغانستان میں ضرورت پڑنے پر فضائی کارروائی کرے گا: خواجہ آصف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ضرورت پڑنے پر فضائی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان میں حالیہ حملے طالبان حکومت اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔ دلی، کابل اور وہاں موجود دہشت گرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہ موجود ہیں اور پاکستان پر حملے کابل حکومت کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتے۔ بھارت کے ساتھ جنگ کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں