کراچی میں جعلی کینسر دوا فیکٹری پر چھاپہ، بڑی کھیپ ضبط

کراچی میں جعلی دوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپے میں کینسر کے مریضوں کے لیے تیار کی جانے والی غیر قانونی دوا کی بڑی کھیپ ضبط کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں جعلی کینسر دوا فیکٹری پر چھاپہ، بڑی کھیپ ضبط

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شہر قائد کے مضافاتی علاقے احسن آباد میں ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے جعلی دوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران کینسر کے مریضوں کے لیے غیر قانونی طور پر تیار کی جانے والی درد کش دوا کی بڑی کھیپ ضبط کر لی گئی۔

فیکٹری میں تیار کی جانے والی دوا کی قانونی ڈوز 50 ملی گرام تھی جبکہ یہاں 225 ملی گرام دوا تیار کی جا رہی تھی جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ دوا غیر قانونی چینلز کے ذریعے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو فراہم کی جاتی رہی ہے۔

ایف آئی اے نے چھاپے کے دوران منڈیوں کے لیے جانے والی دوا کی ایک کھیپ کو بھی روک دیا۔ ضبط کی گئی غیر قانونی ادویات، خام مال اور مشینری کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

کارروائی کے دوران متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں