سارو گنگولی نے پاک بھارت میچ کی اہمیت کم ہونے کا دعویٰ کیا کہ اب یہ بڑا میچ نہیں رہا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاک بھارت میچ کی اہمیت کم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ میچ بڑا نہیں رہا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ اتوار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ ہوا جس میں بھارت نے 61 رنز سے فتح حاصل کی۔
گنگولی نے کہا کہ ‘یہ وہ پاکستان نہیں جو جاوید میانداد، سعید انور، وسیم اکرم اور انضمام کے زمانے میں ہوتا تھا۔ اب انڈیا کے بڑے میچ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کے ساتھ ہوتے ہیں، دونوں ٹیموں میں کوالٹی کا فرق ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی کوالٹی میں کمی کی وجہ سے میچ کے نتائج بھی مختلف ہوتے ہیں۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں پر کام کیا ہے اور آئندہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔















