ایران جوہری مذاکرات میں تعمیری پیش رفت، ریڈ لائنز پر اختلاف

نائب امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور تعمیری رہا، مگر بعض ‘ریڈ لائنز’ پر اختلاف ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جوہری مذاکرات میں تعمیری پیش رفت، ریڈ لائنز پر اختلاف

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کی اولین ترجیح ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور بعض پہلوؤں سے تعمیری رہا ہے، مگر ایران صدر ٹرمپ کی مقرر کردہ بعض ‘ریڈ لائنز’ پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکا سفارتی عمل جاری رکھے گا، لیکن صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی وقت فیصلہ کر سکتے ہیں کہ سفارتکاری ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل تلاش کیا جائے گا، تاہم انہوں نے ان ریڈ لائنز کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں