پنجاب حکومت نے صوبے میں کیش لیس ڈیجیٹل پیمنٹ کا نظام نافذ کرنے کا اعلان کیا، کاروباری لین دین کیو آر کوڈ اور راست کے ذریعے ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ڈیجیٹل پیمنٹ کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ اب کاروباری لین دین کیو آر کوڈ اور راست کے ذریعے ہوگا۔
مراسلے کے مطابق تمام کاروباری مراکز اور پرچون کی دکانوں پر کیو آر کوڈ آویزاں کیے جائیں گے تاکہ کیش لیس سسٹم نافذ کیا جا سکے۔ اس نظام سے عوام کو سہولت، شفافیت اور جوابدہی میں مدد ملے گی۔
پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل پیمنٹ کو فوری طور پر یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پیٹرول پمپس پر کیو آر کوڈ اور موبائل کے ذریعے ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ لائسنس کا اجراء بھی آن لائن بکنگ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔













