پنجاب میں تاجروں کو 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت

پنجاب میں رمضان کے دوران تاجروں کو 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت مل گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں تاجروں کو 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے تاجروں کی درخواست منظور کر لی گئی ہے، جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان میں دکانوں کو رات 10 بجے تک بند کرنے کی شرط سے استثنیٰ دیا ہے۔ اب دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی۔ اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تاکہ رمضان المبارک میں کاروباری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں