حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کر کے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ بنایا

حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کر کے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کر کے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ بنایا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ کی شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرتے ہوئے بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ حکومت نے ان پلانٹس پر ایک ہزار 247 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد کی ہے۔ اس لیوی کی رقم پاور سیکٹر کے تمام کیٹگری کے بجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنے پر استعمال کی جائے گی۔

حکومت نے کیپٹو پاور لیوی کی رقم سے صارفین کو ماہانہ بنیادوں پر بجلی کا ریلیف دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے دسمبر 2025 کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ لیوی آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 کے تحت عائد کی گئی ہے اور وفاقی کابینہ نے کیپٹو پاور لیوی کا ریلیف بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں