پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند آج نظر آنے کا امکان

پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند آج نظر آنے کا امکان

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور کل ملک بھر میں یکم رمضان ہوگا۔

مرکزی کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا کے دفتر میں منعقد ہوگا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی خیبر پختونخوا کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔ دیگر صوبوں میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس بھی مرکزی کمیٹی سے رابطے میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں