دبئی میں رمضان کے دوران قیمتوں میں ہیرا پھیری پر ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔ چاول، دودھ، چینی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ناجائز رد و بدل پر سختی سے عمل ہوگا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی میں رمضان کے دوران قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر کنزیومر پروٹیکشن حکام نے ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کرتے ہوئے تاجروں کو خبردار کیا ہے کہ رمضان میں چاول، دودھ، چینی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ناجائز رد و بدل نہ کیا جائے۔
یہ اعلان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ ضروری اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں اور عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔











