احسن اقبال نے بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان سے ڈھاکہ میں ملاقات کی اور دورہ پاکستان کی دعوت دی، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ڈھاکہ میں بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
احسن اقبال نے بنگلادیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور بعد ازاں خصوصی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، بحری روابط اور سپلائی چین انضمام کے فروغ پر زور دیا گیا۔
دونوں ممالک نے بنگلادیش پاکستان نالج کاریڈور کے آغاز پر اتفاق کیا اور تعلیمی و تحقیقی روابط بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔ وزیراعظم طارق رحمان نے پاکستان کے اپنے سابقہ دورے کو خوشگوار قرار دیا اور نواز شریف و شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔














