پنجاب میں رمضان کے دوران دکانوں کی بندش کا فیصلہ واپس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان میں دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، اب 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں رمضان کے دوران دکانوں کی بندش کا فیصلہ واپس

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک میں صوبے بھر میں رات کو 10 بجے دکانیں اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اس اعلان کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے تاجر برادری، چین اسٹورز، سپر اسٹورز اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر دکانوں کے اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ رات کو 10 بجے دکانیں بند کرنے کا حکم ختم کر دیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے زوم میٹنگ میں دکانوں کے اوقات کار ختم کرنے کی ہدایت دی، جس کے بعد پنجاب میں رمضان کے دوران 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں