وفاقی وزیر احسن اقبال نے بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان کو مبارکباد دی اور دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان اور چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم طارق رحمان کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
احسن اقبال نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ تجارت، بحری روابط اور سپلائی چین تعاون بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ دونوں ممالک نے نوجوانوں، مہارتوں اور ڈیجیٹل معیشت پر مشترکہ توجہ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ بنگلہ دیش پاکستان نالج کاریڈور شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔
مزید برآں، دونوں رہنماؤں نے تعلیم، تحقیق اور جامعات کے درمیان روابط بڑھانے، سارک کو فعال کرنے اور جیو اکنامکس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ احسن اقبال نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بھی ملاقات کی اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی۔














